اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے احساس کفالت پروگرام کے تحت آج سے 70لاکھ خاندانوں میں رقوم کی تقسیم کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کردیا اور کہا پسند نا پسند یاسیاسی بنیاد پر رقم نہیں دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق احساس کفالت پروگرام کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے مستحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم تمام مستحقین کو ہیلتھ کارڈ دیں گے اور احساس
کفالت پروگرام کےتحت مستحقین کوادائیگی جاری رہے گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کا فرض ہے کہ پسماندہ طبقے کی مدد کرے ، اخوت ادارے کےساتھ ملکرمستحقین کو چھت فراہم کریں گے جبکہ مستحقین کو گھر، روزگار کےمواقع کیلئے مدد کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کا فرض ہے کہ پسماندہ طبقے کی مدد کرے ، اخوت ادارے کےساتھ ملکرمستحقین کو چھت فراہم کریں گے جبکہ مستحقین کو گھر، روزگار
کےمواقع کیلئے مدد کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم پر کام شروع ہوچکا ہے، مستحق افراد کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے مواقع فراہم کریں گے ، پیسوں کی تقسیم میں شفافیت پر احساس پروگرام کی ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آبادی کےلحاظ سے سندھ میں میرٹ کی بنیاد پرپیسہ تقسیم کیا، ہم آج سے 70لاکھ خاندانوں میں پیسہ تقسیم کرنا شروع کر رہے ہیں، پسند نا پسند یاسیاسی بنیاد پر رقم نہیں دی جائیگی ، حکومت کی کوشش ہے آپ
کی مدد بنیادی ضرورت پوری کی جائے گی
Tags
Ehsas Imdad Program